تحریک انصاف آج لاہور سمن آباد میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں تحریک انصاف انتخابی جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

گراؤنڈ کو چاروں طرف سے بینرز اور پارٹی جھنڈے لگا کر سجایا جا رہا ہے۔ کارکنوں کی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ اسٹیج کو مضبوط بنانے کیلئے آہنی راڈ لگائے جا رہے ہیں۔

خواتین کارکن بھی جلسے کی تیاری میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جلسے کی رونق بڑھانے کے لئے بڑے پیمانے پر ڈی جے سسٹم بھی نصب کیا جا رہا ہے۔