پی ٹی آئی لاہور جلسہ، عمران حان کی جان کو خطرہ، پولیس نے خبر دار کر دیا

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جان کو لاہور میں خطرہ ہے، پنجاب پولیس نے عمران خان کو تھریٹ ایڈوائزری جاری کر دی۔

لاہور پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو ایک خط جاری کی گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملی ہے۔

تحریک طالبان کا سجنا گروپ عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اپنی نقل و حرکت کو ایڈوائزری کے مطابق رکھیں۔ پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے بھی دہشت گردی کے خطرے کا خط عمران خان کوبھجوا دیا۔