تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی کا چنگ چی رکشوں کی بندش کے خلاف احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سنیئر رہنماء اور عمران ٹائیگر پینل کے سربراہ اشرف قریشی نے شہر کراچی میں چنگ چی رکشائوں کی بندش اور ان سے وابستہ 70ہزار خاندانوں کو بے روز گار کرنے کی سندھ حکومت کی غریب دشمن پالیسی پر پر زور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کراچی میں چنگی رکشہ غریبوں کی سواری ہے لہذا چنگ چی رکشائوں کو فوری ریگولرائز کیا جائے اور اس وابستہ ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی کا شکار ہونے سے بچایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی نے شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے چنگی رکشاء ڈرائیوروں کے وفود سے انصاف ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رکشہ ڈرائیوروں نے تحریک انصاف کے رہنماء کو اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ رکشائوں کی بندش کی وجہ سے ہم بے روز گار اور ہمارا خاندان فاقہ کشی کا شکار ہو کر رہ گئے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی نے ایک طرف حکمران عوام کو سہولت پہنچا نے سے قاصر ہیں دوسری جانب اپنے مد د آپ کے تحت شہرکراچی کے غریب عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے چنگی رکشائوں کو بند کراکر مافیائوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اشرف قریشی نے رکشا ڈرائیوروں کو یقین دلا یا کہ پاکستان تحریک انصاف غریب چنگی چی رکشاء ڈرائیوروں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان مظلوم کی آواز بن چکا ہے اب کوئی بھی ظالم حکمران غریبوں پر ظلم نہیں کرسکتا اشرف قریشی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شہر کراچی میں چنگی رکشائوں پر عائد پابندی کا خاتمہ کرے اور چنگی رکشائوں کو ریگولرائز کرکے عوام کو سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی اور غریبوں کو بے روز گار ہونے سے بچانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے۔