تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سیف اللہ نیازی پارٹی عہدے سے مستعفی

Saifullah Niazi

Saifullah Niazi

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے دست راست سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کےباعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری تھے جنہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کےترجمان نعیم الحق نے بھی سیف اللہ نیازی کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کا استعفیٰ عمران خان کو موصول ہوگیا ہے تاہم نعیم الحق نے سیف اللہ نیازی کے استعفے پر مزید بات کرنے سے انکار کردیا۔