تحریک انصاف عامر محمود کیانی ہارون کمال ہاشمی کی قیادت میں کامیابی کے سفر طے کر رہی ہے۔نوید افتخار چودھری

 Naveed Iftikhar Chaudhry

Naveed Iftikhar Chaudhry

راولپنڈی : ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ئوتھ ونگ کے صدر نوید افتخار چودھری نے موضع نڑ تحصیل کہوٹہ میں پی ٹی آئی کے کے زمہ داران کی تقسیم تعیناتی سرٹیفیکیٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے مختصر عرصے میں جوانوں کی تنظیم مکمل کی ہے ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ جب سے شمالی پنجاب کی قیادت عامر محمود کیا نی کے ہاتھ آئی ہے پارٹی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے یوتھ ونگ کے صدر سکندر ستی جنرل سیکرٹری ارشد محمود سیکریٹری انفارمیشن راجہ انتسام کی کارکردگی کو سراہا۔صدر تقریب ہارون کمال ہاشمی نے بھی نوجوانوں کو ان کی کارکردگی پر مبارک باد دی اس موقع پرنوید افتخار نے صدر تحصیل کہوٹہ خورشید ستی کو خوبصورت تقریب کے انعقاد پر سراہا۔