تحریک انصاف نے ملیر یونین کونسل قائد آباد کے لئے انصاف پینل کے امیدواروں کا اعلان کردیا

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے بلدیاتی الیکشن بورڈ نے یونین کونسل قائد آباد کے لئے انصاف پینل کے اُمیدواروں کا اعلان کردیا ۔جس کے مطابق چیئر مین کے اُمیدوار منصب تنولی ،وائس چیئر مین کے لئے جاوید ملا خیل جنرل کونسلرز کی نشستوں کے لئے ڈاکٹر ارشد جہانگیر ،مسعود خٹک ،عبدالرشید مغل اور اکرم قریشی ہونگے۔

اس موقع پر اُمیدوار برائے چیئر مین منصب تنولی اور وائس چیئر مین کے اُمیدوار جاوید ملا خیل نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کئے جانے اور اُن پر اعتماد پر قیادت خصوصاً پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی ،عنایت خٹک اور اراکین سلیکشن بورڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ عوامی تائید و حمایت کے ساتھ پارٹی قیادت کو کامیابی کا تحفہ دینگے انہوں نے کہاکہ جس طرح پارٹی قیادت نے ہم پر اعتماد کیا ہے انشا اللہ ہم اس میں سرخرو ہوکر تبدیلی کی عملی تعبیر کو یقینی بنا ئیں گے ۔تحریک انصاف کے بلدیاتی اُمیدواروں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف شہر کراچی کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کا شہر بنا ئے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کامیابی کے بعد یونین کونسل قائد آباد کے مکینوں کو بنیادی مسائل سے نجات دلا ئیں گے اور عوام کو درپیش پانی ،سیوریج ،سڑکیں اور روشنی کے حوالے سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائیگا۔