پی ٹی آئی پیچی یونٹ کا اجلاس سیکرٹری اطلاعات ظفر کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا

District Masail, meet chairman Ziarat

District Masail, meet chairman Ziarat

زیارت : پاکستان تحریک انصاف ضلع زیارت پیچی یونٹ کا اجلاس زیر صدارت سیکرٹری اطلاعات ظفر کاکڑ کی منعقد ہوا اجلاس میں ضلع میں ہونے والے ضمنی الیکشن پر غور و خوض کیا گیا ۔اس موقع پر مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جس میں انتخابی مہم چلانے کے لئے گھر گھر دروازہ کھٹکٹانے اور لوگوں کو پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے او رپی ٹی آئی کے جلسے جلسوں میں بھی خوب شرکت کریں ۔اجلاس میں مہر اللہ خان ، محمد اعظم ،نجیب اللہ ، عبدالمجید، اکرام اللہ ، اسرار اللہ کاکڑ و دیگر شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ziarat

Ziarat

زیارت ،ضمنی انتخابات کی تیاریاں زوروشور سے جاری
زیارت :حلقہ پی بی ٧ زیارت کم سنجاوی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے تیاریاں جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے ۔ اس نشست پرضلع کے تین بڑی سیاسی پارٹیوں پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام اور پشتونخواہ میپ بڑی جوش و خروش کے ساتھ انتخابی میدان میں موجود ہے ۔ہر طرف سیاسی پارٹیوں کے جھنڈے نظر آرہے ہیں مختلف علاقوں میں سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کو بھی سجایا جا رہا ہے ۔روز روز مختلف پارٹیوں کے مختلف رہنمائوں کی جانب سے پریس کانفرنسز کے سلسلے بھی جاری ہیں او رمختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تینوں بڑے پارٹیوں کی حمایت کا سلسلہ بھی جاری ہے اورہر پارٹی کے امیدوار کی کوشش ہو رہی ہے کہ پارٹیاں ان کی حمایت جاری رکھے۔یاد ریں کہ پی پی پی اور اے این پی کی جانب سے پہلے ہی سے جے یو آئی ف کی حمایت کی گئی ہے جبکہ پی ڈبلیو پی (ن) پی ٹی آئی کی حمایت کرچکی ہے ۔