انصاف ٹائیگر فورس کے نو نامزد عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

PTI Jeddah

PTI Jeddah

جدہ (نوید فاروقی) انصاف ٹائیگر فورس کے نو نامزد عہدیداران خورشید احمد متیال چیئرمین پولیٹکل افیئر، صدر محمد علی چوہدری، سیکریٹری جنرل سفیر افضل، سینئر نائب صدر سردار شبیر، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ولید بن امین و دیگر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب۔ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کارکن جدوجہد جاری رکھیں مستقبل ہمارا ہے۔

تقریب سے مقررین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انصاف ٹائیگر فورس گلف کے نو نامزد عہدیداران خورشید احمد متیال چیئرمین پولیٹکل افیئر، سیکریٹری جنرل سفیر افضل ، سینئر نائب صدر سردار شبیر ، ڈپٹی آرگنائزر ولید بن امین کے اعزاز میں دپٹی چیف آرگنائزرپی ٹی آئی آزاد کشمیرسعودی عرب راجہ محمد نصیر ، چوہدری محمد عارف ، چوہدری مظہر گجر ، چوہدری مشتاق رضااور ساجد کشمیری نے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں استقبالیہ دیا۔تقریب کا آغازرزاق خان تلاوت ِ قرآن پاک سے کیا۔ جبکہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض ارشد محمود بٹ نے ادا کیے۔

پروگرام کی صدارت چوہدری محمد منیرنے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی چیف آرگنائزر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سعودی عرب راجہ نصیر خان تھے۔ پروگرام میں رہنما پی ٹی آئی سیف اللہ قصوری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد متیال ، چوہدری منیر ، راجہ محمد نصیر ڈپٹی چیف آرگنائزر، چوہدری خوشحال طاہر ، سیف اللہ قصوری، سردار شبیر ، قیصر جاوید ، مشتاق رضا، شفیق قریشی اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں عوام کی تیزی سے شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔

حکمرانوں نے عوام کو سخت مایوس کیا کرپشن ، لوٹ مار ، میرٹ کی پامالی کو فروغ دیا ۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی، حکمران کڑے احتساب کے لیے تیار ہو جائیں۔