تحریک انصاف کی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے درخواست دائر

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عارف علوی اور رخسانہ بھٹی نے فرخ ڈال ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے انتیس اپریل دو ہزار تیرہ کے فیصلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا حکم جاری کیا۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے پہلے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن ، خارجہ امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔