پی ٹی آئی کا پاناما کیس کے فیصلے تک جلسے نہ کرنے کا فیصلہ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما کیس کے فیصلے کا بے چینی سے انتظار کرنیوالی تحریک انصاف نے آئندہ دو ہفتے تک کوئی جلسہ جلوس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت جاری کی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے تک کوئی جلسہ نہیں ہوگا اور اسی تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سرگودھا میں طے شدہ خطاب بھی منسوخ کردیا گیا۔

صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر کیانی کے مطابق عمران خان کے خطاب کی منسوخی کا فیصلہ حکمت عملی میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔

عامر کیانی کا کہنا تھا پاناما کیس کے سپریم کورٹ سے ممکنہ فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔