تحریک انصاف کا دوبارہ پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے جسٹسس وجیہ ٹریبونل کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے نئے آئین کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن بلدیاتی انتخابات کے بعد اور نئے آئین کے تحت ہوں گے جس کے لئے 70 لاکھ ووٹرز کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سینیٹر نعمان پارٹی کے مرکزی الیکشن کمشنر ہوں گے جب کہ خیبر پختونخوا کے لئے جنرل (ر) تاج اور سندھ کیلئے فیروز خان صوبائی الیکشن کمشنر ہوں گے، پنجاب اور بلوچستان کے الیکشن کمشنرز کے ناموں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کی سربراہی میں بننے والے کمیشن نے اپنے فیصلے میں پارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر کے فوری طور پر دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا تاہم عمران خان نے کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کے بجائے جسٹس وجیہ الدین کمیشن کو ہی تحلیل کردیا تھا۔