تحریک انصاف نے پارٹی سربراہ کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی کا اقدام چیلنج کر دیا

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعت کے سربراہ پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی سربراہ پر ضمنی انتخاب کے لئے مہم چلانے پابندی لگا رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن کو اس طرح کی پابندی لگانے کا اختیار نہیں، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد اس پابندی کو فوری طور پر کالعدم قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشجن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پارٹی سربراہان، وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔