تحریک انصاف نے عدالت میں نقلی دستاویزات جمع کرائیں : سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کے ترقیاتی سفر سے عمران خان بوکھلا اٹھے ہیں ، سیاسی مخالفین نے مناسب دستاویزات جمع نہیں کرائیں۔

خواجہ آصف کہتے ہیں 480 ارب روپے کا حساب آج شام دوں گا، وہ زکوۃ اور خیرات کا حساب دیں ۔ مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان مریم نواز سے ڈرتے ہیں۔

سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی مخالفین نے مناسب دستاویزات جمع نہیں کرائیں ، امید ہے فیصلے میں ابہام نہیں ہوگا ، عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

خواجہ آصف نے 480 ارب روپے کا حساب آج شام کو ہی دینے کا اعلان کیا ساتھ میں پنجابی میں پی ٹی آئی پر جملہ بھی کس دیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں۔ ڈاکومنٹس پر تین الگ الگ دستخط ہیں۔

طلال چوہدری نے عمران خان پر تنقید کی اور دانیال عزیز نے جہانگیر ترین کو سند یافتہ کرپٹ قرار دیا۔

مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان مریم نواز سے خوف زدہ ہیں ۔ آخر میں انوشہ رحمان نے بھی طنز کرتے ہوئے کہا عمران خان اپنی آف شور فیملی کا بھی قصہ سنائیں۔