پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کا کامیاب کنونشن نے قابض ٹولے کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں۔ اشرف قریشی

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء اشرف قریشی نے تحریک انصاف بچائو مہم کنونشن کی کامیابی پر پی ٹی آئی کے تمام نظریاتی کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کامیاب کنونشن اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان اب تحریک کو مزید لٹیروں اور چوروں کے ہاتھوں یرغمال نہیں رہنے دینگے۔ تحریک انصاف عوام کی جماعت ہے اور غریب عوام ہی تحریک انصاف کا اثاثہ اور عمران خان کا بازو ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر حسنین شفیق اعوان ،جاوید عالم راجپوت،فائزہ عبداللہ سمیت دیگر سنیئر کارکنان کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اشرف قریشی نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی پر قابض ٹولے کی نظریاتی کارکنان کی عظیم الشان کنونشن سے نیندیں اُڑ گئیں ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر جھوٹے پروپگنڈے اور افواہوں کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے تمام نظریاتی کارکنان چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں اور اب آنے والا وقت کراچی کی سیاست میں یہ بات ثابت کردے گا کہ پاکستان تحریک انصاف پر قابض مخصوص ٹولہ درست یا تحریک انصاف کے غریب نظریاتی کارکنان کی جدو جہد کیونکہ کراچی کو ایک بار پھر نظریاتی کارکنان تحریک انصاف کا گڑھ بنا کر دکھا ئیں گے اور یہ ثابت کردیں گی شہر کراچی عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔