تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما ن لیگ میں شامل ، لیگی رہنماوں کا پر تباک خیر مقدم

Luton News

Luton News

لیوٹن برطانیہ { بیورو رپورٹ } پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما اور معروف کاروباری شخصیت اعجاز بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر برطانیہ میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی ، کونسلر ایوب ، چوہدری جہانگیر حسین ، توقیر مرزا ، راجا آصف ، راجا توصیف کیانی ، سردار فاروق، راجا نثار خان و دیگر نے ان کا پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ میں شمولیت اختیار کرنے پر پرتباک خیر مقدم کیا اور ان کو ہار بھی پہنائے۔

اعجاز بٹ نے ن لیگی رہنماوں کا اس پر مخلصانہ رویہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ میں شمولیت اختیار کرنے میں برطانیہ کے سنیئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وہ میرے قابل صد احترام دوست بھی ہیں ،بحر حال میں کوشش کرونگا کہ میں پوری ایمانداری سے پاکستان مسلم لیگ ن آذاد کشمیر کے لئے اپنی خدمات پیش کر سکوں اور تمام دوستوں کے ساتھ مل کر اہم مقاصد کی تکمیل کے لئے ان کے شانہ بشانہ کام کرتا رہوں ۔

زبیر اقبال کیانی ، کونسلر ایوب ، چوہدری جہانگیر حسین ، توقیر مرزا ، راجا آصف ، راجا توصیف کیانی ، سردار فاروق اور راجا نثار کان نے کہا کہ اعجاز بٹ کی آمد سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی ان کی ن لیگ میں شمولیت پاکستان تحریک انصاف برطانیہ اور ن لیگ برطانیہ کے ناقدین کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ بحر حال اور دوستوں تک بھی ہم اپنی پارٹی کا پیغام پہنچا رہے ہیں جس پر ہم مطمئن ہیں کہ مزید ایسی اچھی سننے کو ملیں گیں