پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران اور قادری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت پیش نہ ہونے والے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت نے عمران خان، طاہر القادری اور پیش ہونے والے دیگر ملزمان کو حاضری سے استثنی دے دیا جبکہ مسلسل غیر حاضر ملزمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

ملزمان پر دھرنوں کے دوران کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔