عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے علاقہ بھر میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، شفقت نیازی

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وائس چیئرمین یونین کونسل 244گجومتہ شفقت محموداعوان نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے علاقہ بھر میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کروا رہے ہیں حکومت مشکلات اور بدترین سازشوں کے با وجود اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔ان خیالات کا اظہاروہ گزشتہ روزعوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگوکے دوران کررہے تھے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین ملک محمدمنشاء ،شفاقت لکی،تنویرنوری،غلام مصطفی بھٹی ،یاسین پہلوان،نکا پہلوان،شاہدپہلوان ودیگربھی موجود تھے ،شفقت محموداعوان نے کہاکہ عمران خان اور مخالفین کی امید وں پر پانی پھر جائے گا موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاںہے۔انہوں نے کہاکہ 2018تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا آنے والا دور بھی ن لیگ کا ہی ہو گاعمران خان جتنے مرضی ہاتھ کنڈے استعمال کر لے ذلت اور رسوائی ہی PTIکا مقدررہے گی عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانا ن لیگ کا اولین فرض ہے اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گے جب تک عوام پاکستان کو ریلیف نہیں مل جاتا حکومت روزے داروں اور عوام الناس کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( )پاکستان مسلم لیگ ن بحریہ ٹائون کے سینئررہنماء اعجازاحمدنے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوام دوست پالیسیاں اس کی مقبولیت میں اضافہ کررہی ہیں وفاقی اور پنجاب حکومت نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف دینے کیلئے بجٹ میں کثیر رقم مختص کی ہے ۔ان خیالات کا اظہاراعجازاحمدنے گزشتہ روز چیئرمین پریس کلب مانگا منڈی ڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اعجازاحمدنے کہاکہ حکومت پنجاب نے بجٹ میں عام آدمی کی بھلائی کو خصوصی اہمیت دیکر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں پنجاب کا بجٹ معاشی ترقی ‘صحت و تعلیم ‘توانائی بحران کے خاتمے اور دہشت گردی سے نجات جیسے ثمرات اس بات کا عکاس ہیں کہ حکومت نے عوام کے معیار زندگی اور خوشحالی کو مقدم رکھا ہے بجٹ عوام کی توقعات کے عین مطابق ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک اچھا اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے موجودہ حالات میں وفاق اور پنجاب کے پیش کردہ بجٹ عوامی خواہشات کے آئینہ دار ہیں بعض سیاسی عناصر کی طرف سے کیا جانیوالا پروپیگنڈہ بالآخر ناکام ہو گاموجودہ قیادت ملک کو صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔