عوامی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ عباس لودھی لائن حاضر

YASIR MATLOOB KAYANI

YASIR MATLOOB KAYANI

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) عوامی شکایات پرایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ عباس لودھی لائن حاضر ، انتہائی فرض شناس آفیسر انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی کو ایس ایچ او تھانہ صدر تعینات کردیا گیا۔

انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی نے تھانہ صدر واہ کینٹ کے ایس ایچ او کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا،قبل ازیں یاسر کیانی ماڈل سٹی تھانہ واہ کینٹ میں بطور ایس ایچ او اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں، جرائم کی بیخ کنی کے لئے انھوں نے کارہائے نمائیاں سر انجام دیں،تھانہ صدر میں جرائم کی بڑھتی شرح اور پولیس کی شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ بڑھتا جارہا تھا۔

پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کی بجائے دھیاڑیاں لگانے میں مصروف نظر آتی تھی،تھانہ صدر واہ کینٹ میں سب انسپکٹر کی بطور ایس ایچ او تعیناتی میں بہت سے مسائل جنم لے رہی تھی ناقص ایڈمسٹڑیشن سے آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا تھا،عوامی شکایات کے تناظر اور علاقہ میں جرائم کی بڑھتی شرح کے پیش نظر پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے عباس لودھی کو لائن حاضر کردیا گیا۔

جبکہ انکی جگہ حال ہی میں لمبی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہوئے انسپکٹر یاسر مطوب کیانی کو تھانہ صدر واہ کینٹ کا ایس ایچ او تعینات کردیا ، عوامی حلقوں کی جانب سے یاسر مطلوب کیانی کی بطور ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ تعیناتی کو نیک شگون سمجھا جارہا ہے۔

یاسر کیانی نڈر بے باک اور انصاف پسند اور دبنگ انسپکٹر کے طور پر واہ کینٹ میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں،یاد رہے کہ بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی واہ کینٹ انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے نمائیا ں کردار ادا کیا۔

اغواء برائے تاوان سمیت ، اندھے قتل کا سراغ اور بین الصوبائی ڈکیت گینگ پکڑنے کے علاوہ چوری ، راہزنی ،گاڑیاں چوری کرنے کے متعدد گینگ گرفتار کئے اور انھیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038