عوامی تعاون سے ضلع کورنگی کو علاقائی مسائل سے پاک بنائیں گے ۔ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن

Karachi

Karachi

کراچی : عاشورہ محرم الحرام کے دوران بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلع بھر میں مثالی بلدیاتی انتظامات ،علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں ،مجالس و محافل گاہوں کے اطراف تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے پاک ماحول فراہم کیا گیا ،مثالی انتظامات پر مساجد و امام بارگاہوں ،جلوسوں کے منتظمین کا ڈپٹی کمشنر کورنگی اعجاز بلوچ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن ،میونسپل کمشنر عمران اسلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے افسران و عملے نے جس جاں فشانی اور محنت سے عشرہ محرم الحرام کے دوران بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا یا و ہ قابل تحسین ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز نے عشرہ محرم الحرام کے دوران اپنی کارکردگی کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے یکم محرم تا 10محرم الحرام تک بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا مساجد و امام بارگاہوں ،جلوسوں کے روٹس پر تمام تر انتظامات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر منتظمین کے باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا گیا۔

یوم عاشور پر ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی انتظامات کے معائنہ پر منتظمین اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ماہ رمضان المبارک ،عید الاضحی اور عاشورہ محرم الحرم کے دوران بلدیاتی انتظامات باہمی روابط اور تعاون کی وجہ سے ممکن ہو ا قرة العین میمن نے اس عزم کا اظہار کی کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی علاقائی مسائل سے پاک امن کا گہوارہ بنا یا جائیگا ،انہوں نے عشرہ محرم الحرام کے دوران بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے تعاون پر علماء و ذاکرین ،عزادار تنظیموں ،مساجد و امام بارگاہوں ،اور جلوسوں کے منتظمین خصوصاً ضلع کورنگی کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔