عوام کرپشن سے نجات چاہتے ہیں اور رینجرز ایسا کر سکتی ہے‘ سولنگی اتحاد

Rangers

Rangers

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاق کی جانب سے رینجرز اختیارات محدود کرنے کی سندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے اور آئین کے تحت وفاق کو حاصل استحقاق کے تحت وفاق کی جانب سے غیر مشروط طور پر 5 دسمبر سے قبل رینجرز کو حاصل تمام اختیارات کی بحالی و انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کراچی میں رینجرز آپریشن جاری رکھنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔

کیونکہ اقتدار کی کرپشن اور کرپشن کے اقتدار نے عوام سے جینے کا حق چھین اور عوام جینا چاہتے ہیں جبکہ رینجرزنے کراچی میں امن بحال کرنے کے ساتھ کرپشن کی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈال کرثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کو کرپٹ عناصر سے نجات دلاسکتی ہے اسلئے عوام رینجرز کے اختیارات او ور آپریشن کے حق میں ہیں۔