عوامی اتحاد آزاد پینل کی عوام میں زبردست پذیرائی، عوام نے انتخابی مہم سنبھال لی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر یونین کمیٹی نمبر 6 خلد آباد میں عوامی اتحاد آزاد پینل کی عوام میں پذیرائی، عوام نے حلقے کے مختلف علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت عوامی اتحاد آزاد پینل کے امیدواروں کی حمایت میں دفاتر قائم کر دئے اور شاہراہوں پر بینرز اور پوسٹر لگا دیئے جس کی وجہ سے حلقہ یونین کمیٹی نمبر6خلد آباد میں سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پینل کے اُمیدوار برائے چیئر مین رانا نیک محمد وائس چیئر مین سرخالد زمان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی گزشتہ روز عوامی اتحاد آزاد پینل کے زیر اہتمام اُمیدو ار برائے چیئر مین رانا نیک محمد ،وائس چیئر مین سر خالد زمان آفریدی ،اور پینل کے جنرل کونسلرز عمران بھوپالی ،سراج احمد ،عامر قریشی اور ناصر خان کی قیادت میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔

جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل اوردیگر گاڑیوں نے شرکت کی ریلی مدینہ کالونی ،جدون ٹائون ،سی ایریا ،خیبر سٹی ،با با رزاق ٹائون ،عباس ٹائون ،کوہاٹ کالونی ،قائد آباد گوشت گلی سے ہوتا ہوا خلد آباد مرکزی الیکشن آفس پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر عوامی اتحاد پینل کے اُمیدواروں نے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی اتحاد آزاد پینل کے اُمیدوار برائے چیئر مین رانا نیک محمد اور وائس چیئر مین سرخالد زمان آفریدی نے کہاکہ عوام سیاست سے بالا تر ہوکر بلدیاتی نمائندوں کا چنائو کریں ماضی میں سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں نے کامیابی کے بعد علاقوں کو بھول گئے جس کی وجہ سے علاقائی ترقی تو کجا عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا گیا۔

اُمیدواروں نے عوام کو یقین دلایا کہ انشا اللہ 5دسمبر2015ء کو بلدیاتی انتخاب میں عوامی اتحاد آزاد پینل پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو حلقہ خلد آباد کے تمام علاقوں کو ترقی اور بلدیاتی مسائل عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے اس موقع پر مختلف محلہ کمیٹیوں کے سربراہان نے عوامی اتحاد آزاد پینل کی مکمل حامیت کا اعلان کرتے ہوئے حلقے میں بسنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5 دسمبرکو انتخابی نشان بوتل پر مہر لگا کر سیاست سے پاک عوامی اتحاد آزاد پینل کے اُمیدوار وں کو کامیاب بنایا جائے۔