عوام ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اٹھا کر باہر پھینک دینگے۔ خرم دستگیر خان

Khurram Dastgir Khan

Khurram Dastgir Khan

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی نواز شریف کامشن ہے دھرنے والے ذاتی عزائم کی تکمیل کے لئے ملکی ترقی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

عوام ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اٹھا کر باہر پھینک دینگے۔وہ گلہ کمہاراں گرجاکھ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا قدرت نے میاں نواز شریف کی شکل میںپاکستان کے لئے مدد بھیجی ہے،وزیر اعظم نے حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر کیا ہے، آج پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات پرپوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

حکومتی کاوشوں سے بجلی و گیس کی لوڈ شیدنگ میں بھی واضح کمی آئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ترقی دشمن ٹولے سے حکومتی کامیابیاں ہضم نہیںہو رہی ہیں اس لئے وہ ملکی ترقی کی راہ میں دیوار کھڑی کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن عوام ان تمام رکاوٹوں کو اٹھا کر باہر پھینک دینگے۔

ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشیوں میںرکاوٹ ڈالنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں عوام انکے چہرے پہچان لیں اور وقت آنے پر ان کا کڑا محاسبہ کریں،اس موقع پر محمد اکرم شیشے والے،بوٹا انصاری،میاں فیض اللہ،ڈاکٹر شفیق انصاری،ناصر نوشاہی،چوہدری واجد باٹھ،بابا غلام عباس،چوہدری افتخار ڈوگر،عباس فوجی بھی موجود تھے۔