عوام کی بلا تفریق خدمت ہی میرا مشن ہے، حاجی عبدالرحمن

Haji Abdul Rehman Taxila

Haji Abdul Rehman Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ممبر کینٹ بورڈ واہ وارڈ نمبر 7و مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی عبدالرحمن نے کہا ہے کہ عوام کی بلا تفریق خدمت ہی میرا مشن ہے، اپنی وارڈ کے تمام مسائل حل کرا کر دم لوں گا، میں اسٹیشن کمانڈر واہ کینٹ اور سی ای او واہ کینٹ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انھوں نے کمال مہربانی کرتے ہوئے میری وارڈ میں گلیات کی پختگی، سیوریج لائنوں کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کا اجرا کیا۔

میرے قائد چوہدری نثار علی خان نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا اور ہمیشہ مجھ پر مہربانی فرمائی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آصف آباد میں 50kvaکے ٹرانسفارمر کی تنصیب اور فلٹریشن پلانٹ کے کام کی نگرانی کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،انھوں نے کہا کہ میری وارڈ نہ صرف واہ کینٹ میں ایک منفرد اعزاز کی حامل ہے۔

بلکہ پورے پنجاب کے کینٹ بورڈز میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام وارد نمبر7واہ کینٹ میں ہو رہے ہیں ،جن میں سات ارب کی لاگت کا ہسپتال کروڑوں روپے کی لاگت سے 1122کا قیام اور دیگر عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر سے اہل علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو گا، جبکہ دیگر مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔