عوام کے معاشی قتل کیخلاف عمران خان کے دوبارہ ڈی چوک جانے کا وقت آ گیا : اسد عمر

Asad Umar

Asad Umar

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام کے معاشی قتل عام کیخلاف عمران خان کا کنٹینر ایک مرتبہ پھر ڈی چوک جانے کا وقت آ گیا، عوام کو چونا لگانے پر حکومت آج دبئی میں آئی ایم ایف سے داد وصول کر رہی ہو گی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی جیب میں ہاتھ اور معیشت کی گردن پر پاؤں رکھ کر “کوئی بچنے نہ پائے” کا نعرہ لگا رہی ہے، ڈیزل کی اصل قیمت 38.2 روپے ہے جس پر حکومت 37.6 روپے ٹیکس کے نام پر بٹورتی ہے۔

ڈیزل پر 98، مٹی کے تیل پر 61 جبکہ پٹرول پر 52 فیصد ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتہ پہلے کروڑ پتی افراد کو ٹیکس ایمنسٹی کے نام پر معافی دی ہے، عوام کو چونا لگانے پر حکومت آج دبئی میں آئی ایم ایف سے داد وصول کر رہی ہو گی۔