عوام کیلئے خوشخبری، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک نیچے آ گئیں

Oil Prices

Oil Prices

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، صرف تین دن کے دوران ہی خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گھٹ چکی ہیں۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 80 سینٹس کی کمی سے 52 ڈالر 30 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 90 سینٹس سے کم ہو کر 51 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل تک آچکی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہوجانے کے باعث حکومت پاکستانیوں پر بھی کچھ مہربان ہو سکتی ہے۔

کیونکہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

اسی لئے اس بات کا امکان ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 1 سے 2 روپے کمی کا اعلان کر دے۔