عوام کے ساتھ انصاف کیلئے بلا امتیاز کڑا احتساب ضروری ہے۔ ایم آر پی

Elections

Elections

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی بد نصیبی ہے کہ قومی انتخابات میں عوام نے ہمیشہ تعصب ‘ لسانیت اور شخصیت پرستی کا مظاہرہ اور حکمرانوں و سیاستدانوں نے مفاد پرستی ‘ منافقت‘ کرپشن اور اقتدار کیلئے اقدار ‘ قومی اور عوامی مفاد کے قتال کا اظہار کیا ہے اور ہر دور میں سرکار میں شامل افراد قومی خزانے کو اپنے تعیشات و مراعات کیلئے بے دریغ کرنے استعمال کرنے کے علاوہ سرکاری دوروں اور ترقیاتی و دیگر منصوبوں کے نام پر قومی خزانے اور ملکی و عوامی مسائل کی لوٹمار کرتے رہے ہیں۔

اسلئے ملک کو ‘ قوم کو اور عوام کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے والے کا کڑا احتساب ضروری ہے خواہ وہ وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہو یا وزارت اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہو اقتدار میں اس کا عہدہ صدر کا ہو یا وہ گورنری کے مزے لوٹ رہا ہو عوام کے ساتھ انصاف کیلئے ہر ایک کا کڑا احتساب ضروری ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے سندھ اسمبلی میں کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل کی منظوری کے تحت سندھ حکومت کو عدالت میں زیر سماعت مقدمات کے خاتمے کا اختیار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مفاد پرستانہ اعمال کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچا کر حلف سے غداری کرنے والے احتساب وسزا کے خوف سے متحد ہو کر اپنے تحفظ کیلئے آئین سے کھلواڑ کرکے پاکستان کے مستقبل میں تاریکیاں ہی نہیں لکھ رہے بلکہ انصاف و مساوات کے قتل کے ذریعے اسلامی تشخص کو بھی پامال کررہے ہیں اسلئے ان کیخلاف پاکستان ‘ عوام ‘آئین اور اسلام کو نقصان پہنچانے کے جرم میں آرٹیکل 6کا مقدمہ چلانا سپریم کورٹ کا آئینی اور چیف جسٹس کا منصبی فریضہ ہے۔