سرکاری اراضی اور جھیلوں پہ مبینہ قبضوں کے خلاف فشر فوک فورم کی سترہویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری

Badin PFF

Badin PFF

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے ساحلی قصبے احمد راجو کی سرکاری اراضی اور جھیلوں پہ مبینہ قبضوں کے خلاف فشر فوک فورم کی سترہویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے فشر فوک فورم کے مرکزی چئیرمین بھی بھوک ہڑتال میں شریک ہو گئے، احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پاکستان فشر فوک فورم اور دیہاتیوں کی جانب سےبدین پریس کلب کے سامنے سترہویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی، بھوک ہڑتالی کیمپ میں فشر فوک فورم کے مرکزی چئیرمین محمد علی شاہ بھی پہنچ گئے اور انہوں نے بھی علامتی بھوک ہڑتال میں شرکت کی سترہویں روز بھی چھ گھنٹے کی جانے والی بھوک ہڑتال کے بعد احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل تھیں۔

جنہوں نے قبضہ مافیا کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بااثر افراد گاؤں کی سرکاری اراضی پہ قبضہ کر کے وہاں فصلیں کاشت کر رہے ہیں جو غیر قانونی ہے انہوں نے قبضوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ،سید محمد علی شاہ نے مزید کہا کہ اگر22 نومبر تک زمینوں پر قبضہ ختم نہیں کروایا گیا تو ہم 23 نومبر سے ڈی سی آفیس بدین کے سامنے بھوک ہڑتال کرینگے جو مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گی۔۔