سرکاری زمینوں پر قبضہ قومی اثاثوں پر ڈکیتی کے مترادف ہے: ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب کی جانب سے ملک بھر میں لینڈ مافیا اور سرکاری ونجی املاک پر جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طریقوں سے قابض ہونے والوں کیخلاف چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر کاروائی کے آغاز پرنیب کے چیئرمین کو اس جرا ¿تمندانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر سلیمان راجپوت ‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ خازن اقبال ٹائیگر ‘ صدر یوتھ ونگ حاجی امیر علی خواجہ ‘ شعبہ خواتین کی رہنما میڈم انتیا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم اور کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند نے کہا کہ زمینوں پر قبضہ قومی اثاثوں پرڈ کیتی کے مترادف ہے اسلئے اس جرم میں شامل ہر فرد کو بلا تفریق و تخصیص قانون کے دائرے میں لایا جائے۔

مذہب ‘ مسجد و مدرسہ سمیت اسکول ‘ پارک ‘ اسپتال اور کمیونٹی سینٹر کے نام پر سرکاری و نجی املاک پر قبضہ کرنے والوں کا مکمل محاصبہ کیا جائے خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت سے ہو یا وہ ایوان بالا و ایوان زیریں یا صوبائی اسمبلیوں میں حکومتی یا اپوزیشن بنچوں پر براجمان ہوں سب کے ساتھ یکساں سلوک رواں رکھا جائے اور ان لوگوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے جنہوں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری املاک کو اپنے باپ کی جاگیر کی طرح ذاتی مفادات کیلئے منظور نظر افراد میں بانٹا یاسرکاری اراضی کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا ہے۔