عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔ سید شاکر علی

Shakir Ali

Shakir Ali

کراچی : عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کے ساتھ ضلع میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران کیا۔

ڈرائیونگ لائسنس ناظم آباد برانچ سے ملحقہ سٹرک کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا۔بعد ازاں طالب کالونی ،بندھانی کالونی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے سیوریج کی لائنوں کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کیا۔

ان علاقوں میں کافی عرصے سے سیوریج لائنوں کے رساؤ سے سٹرکوں پر پانی جمع رہتا تھا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو کافی دشواری کا سامنا تھا اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ واٹر بورڈ کے کام کے بعد ان علاقوں کی سٹرکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔

بعد ازاں حسرت موہانی لائبریری کے دورے کے دوران لائبریری میں موجود قارئین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی کتابیں انسان کی بہترین دوست اور معلومات کا خزانہ ہوتی ہیں، علم دوست معاشرہ میںذوق مطالعہ کی تسکین کے لئے کُتب خانوں اور لائبریریوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے آ ج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اس لئے کتب خانوں کو جدید خطوط پر استوارکرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

فہیم مصطفی
انفارمیشن آفیسر
ڈی ایم سی (سینٹرل)
0300-2290488