عوامی مینڈیٹ پر مسلط ہونیوالے الیکشن کا انتظار کریں : حاجی قیصر امین بٹ

 Haji Qaisar Amin

Haji Qaisar Amin

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ایم پی اے و سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ عدالتوں کا احترام نہ کرنے اور عوامی مینڈیٹ پر مسلط ہونے کے خواب دیکھنے والوں کو الیکشن 2018 تک انتظار کرنا ہو گا۔

وزیراعظم میاں محمدنواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملکی ترقی و خوشحالی میں ناقابل فراموش کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ پوری قوم پاکستان مسلم لیگ ن کے محب وطن ویژن سے باخوبی آشنا ہے اور انشاء اللہ اسی ویژن کی بدولت الیکشن 2018ء میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کا عمل ہر صورت جاری رکھے گی جبکہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے مخالف ہمیشہ کی طرح کی ناکام رہیں گے۔

میڈیا سیکرٹری