ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور وقت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:محمد سجاد

Sajjad Ali Shakir

Sajjad Ali Shakir

لاہور:عوامی خدمت کا فریضہ سر انجام دینے والے ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں جنرل کونسلر

کاہنہ (امتیاز علی سے) عوامی خدمت کا فریضہ سر انجام دینے والے ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہتے ہیںجبکہ ابن الوقت او رذ اتی مفادات کی تکمیل کرنے والوںکو عوام حرف غلط کی طرح مٹا دیتی ہے۔

روایت سے ہٹ کر خدمت ہی منشور ہے ان خیالات کا اظہار جنرل کونسل محمد سجاد یونین کونسل کاہنہ نے ایک تقریب کے دوران کیا اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور وقت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

کامیاب ہونے پرووٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں عوام نے جس طرح ہمیں کامیاب کروایا علاقہ کے مسائل حل کر کے عوام کا قرض اُتاریں گے۔