عوامی نمائندوں کی چشم پوشی اور نا اہلی

Dhok Noor Street

Dhok Noor Street

عوامی نمائندوں کی چشم پوشی اور نا اہلی یونین کونسل دھاماں سیداں کا علاقہ ڈھوک نور خان بنیادی سہولیات سے محروم راولپنڈی یاسر رفیق پوٹھوہار ٹائون کی گنجان آباد یونین کونسل دھاماں سیداں کا علاقہ ڈھوک نور خان ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

ڈھوک نور کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں علاقہ میں جگہ جگہ
گندگی کے ڈھیر موجود ہیں جن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے علاقہ میں ڈینگی وائرس کی بھی اطلاعات ہیں .راولپنڈی میں ہر یونین کونسل کو کوڑے دان کے باکس مہیا کیے گے لیکن ڈھوک نور میں کوئی باکس نہیں دیا گیا.یونین کونسل دھاماں میں شامل ڈھوک نور سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

یونین کونسل دھاماں سیداں کا علاقہ ڈھوک نور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52اور صوبائی اسمبلی پی پی 6میں شامل ہے لیکن پھر بھی اس علاقے کو جان بوجھ کرنظر انداز کیا جا رہا ہے ضمنی الیکشن کے دوران ڈھوک نور خان کے لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چودہری سرفراز افضل کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا تھالیکن حالات جوں کے توں ہیں۔

منتخب عوامی نمائندے صرف انتخابات کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیںاور علاقہ کو پیرس بنانے دینے کا وعدہ کرتے ہیں اور کامیابی کے بعد بات تک نہیں کرتے اہلیان ڈھوک نور کے مطابق پختہ گلیاں نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے بارش کے بعد پورا علاقہ دلدل کا منظر پیش کرتا ہے اس علاقے میں گورنمنٹ کا کوئی سکول موجود نہیں بیس سال قبل لوکل گورنمنٹ کی طرف سے بنایا جانے والا سکول ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور کوڑے کرکٹ سے بھرا ہوا ہے نجی وپرائیوٹ سکول کی بھر مار ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اس علاقے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کوئی سرکاریڈسپنسری نہیں جبکہ جعلی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے جو علاقہ میں رہنے والوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں.اہلیان ڈھوک نور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چودہری سرفراز افضل سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے پر توجہ دیںاور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں۔

Street

Street

Street

Street

Street

Street

Street

Street

Litter

Litter

Litter

Litter

Wapda

Wapda

School

School

School

School

School

School