سرکاری راستے پر برف بیچنے والے لڑکے کو بیوپاری کے منع کرنے کیخلاف غلام نبی شاہ و دیگر کا احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

تلہار(نمائندہ) تلہار کے وارڈ 6 ریلوے گودام پر جانے والی سرکاری راستے پر برف بیچنے والے لڑکے کو بیوپاری کی منع کرنے کیخلاف غلام نبی شاہ ،عبدالکریم لغاری، گلزار شاہ و دیگر نے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کرتے صحافیوں کو بتایا کہ سرکاری گلی میں گلزار شاہ برف فروخت کرکے اپنا پیٹ گذر کرتا ہے جس پر بیوپاری حاجی موسیٰ کھٹی برہم ہوکر برف کا ٹیبل گرادیا۔

ہماری برف ضایع کردی انہوں نے بالا حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے بیوپاری حاجی موسیٰ کھٹی نے صحافیوں کو رابطے پر بتایا کہ یے لوگ حد دخلی کرکے راستے میں رکاوٹ ڈالے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی ٹیبل کو راستے سے ہٹا دیا۔