ہم نے عوام کی خدمت کو اپنی سیاسی زندگی کا حصہ سمجھا ہے

Sardar Ghulam Abbas Khan

Sardar Ghulam Abbas Khan

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) سابق ضلعی ناظم سردار غلام عباس خان اپنے ایک ٹیلیفونک بیان میں کہا ہے کہ شفاف ماضی ہماری پہچان ہے۔

ہم نے عوام کی خدمت کو اپنی سیاسی زندگی کا حصہ سمجھا ہے اسی لیے عوام ہم سے محبت کرتی ہے۔ بلدیا تی الیکشن کے حوا لے سے کئے گئے سوال پر سردار غلام عباس خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

ہم نے اپنے دور اقتدار میں تھا نہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کیا۔ سردار غلام عباس خان نے کہا کہ لا وہ سے پیر پھلا ہی تک ، اور منارہ سے سانگ کلاں تک ہمارا گروپ پوری طرح متحد ہے اور مضبوط ووٹ بنک بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دینے کیلئے کافی ہے۔