عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ سید نیئر رضا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے ہدایت کی ہے کہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔

ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نگرانی میں وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے فوکل پرسن ایس معین کے ہمراہ کورنگی زون میں برساتی نالے پر کلوٹ کی تعمیر سمیت بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری علاقائی ترقیاتی منصوبوں پر کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی اور اُن سے درپیش علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنی محدود وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت کی فراہمی کے لئے جدو جہد کررہی ہے۔

انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ اختیارات اور محدود وسائل کو عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا علاقائی سطح پر فوری نوعیت کے مسائل کو پہلے مرحلے میں ترجیحی بنیادوں پر حل کررہیں اس کے بعد بتدریج ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائیگا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے سیوریج سسٹم کے حوالے سے عوام کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ واٹر اینڈ سیوریج کا محکمہ ضلعی بلدیاتی اداروں کے پاس نہ ہونے کے باوجود ہم اپنے وسائل کو بروئے کار لا کر علاقائی سطح پر ناکارہ اور بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے عوام کو سہولت پہنچا نے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

چیئرمین سید نیئر رضا نے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی سطح پر پانی اور سیوریج کے مسائل سے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کروں گا انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا نے کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا مثالی نظام قائم کیا جائیگا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی