عوام نے بانی متحدہ اور فاروق ستار اینڈ کمپنی کو مسترد کر دیا۔ مصطفیٰ کمال

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

کراچی (جیوڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ضمنی الیکشن کے نتائج پر ملیر کے عوام کے شکر گزار ہیں۔ پی ایس 127 کی عوام نے وطن پرستی کا راستہ چنا اور متحدہ کے ووٹرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کل لوگوں نے خاموشی اختیار کر کے بڑا پیغام دیا جبکہ متحدہ کے ووٹ 60 سے کم ہو کر 15 ہزار رہ گئے۔ متحدہ نے آئین میں تبدیلی کر کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اور عوام نے فاروق ستار اینڈ کمپنی کو مسترد کر دیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا لوگ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ متحدہ بانی کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ فاروق بھائی جھوٹ نہ بولیں اللہ سے توبہ کریں۔ فاروق بھائی کلیئر کریں کہ وہ متحدہ بانی کے حامی ہے یا مخالف۔