پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیکر درسگاہوں اور صحت کے مراکز کو فعال بنایا جاسکتا ہے

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ درسگاہوں پر قبضہ اور اسے نقصان پہنچانا بھی دہشت گردی کے ذمرے میں آتا ہے ،آصف اسکول پر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کرکے اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آصف اسکول گرین ٹائون کو علاقے کا ماڈل درسگاہ بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی اپنا کردار ادا کرے گی۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیکر درسگاہوں اور بنیادی صحت کے مراکز کو فعال بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں آصف اسکول گرین ٹائون کے دورے کے موقع پر موجود اساتذہ اور علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا واضح رہے کے آصف اسکول گرین ٹائون میں قبضہ مافیا نے قبضہ کرکے اسکول کی عمارت کو مکمل تباہ کردیا ہے۔

طالب علموں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ کورنگی نے اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کے لئے ٹینٹ لگا کر یقینی بنا رکھا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے اسکول کے معائنہ پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام درسگاہوں سمیت سرکاری عمارتوں اور آراضی پر قبضہ کرنے والوں کا محاسبہ کریں انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی علاقائی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے ساتھ علاقائی ترقی کو یقینی بنا رہی ہے وہیں عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقائی سطح پر عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے بنائے گئے منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنا ئیں تاکہ ہم باہمی تعاون کے ذریعے معاشرے میں سدھار لاکر غیر قانونی اقدام کی روک تھام کو یقینی بنا سکیں انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ آصف اسکول کی جلد از جلد تعمیر کو یقینی بنا یا جائے گا اس موقع پر گرین ٹائون کے مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کو درسگاہ کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی کاوشوں پر نہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Shah Faisal Zone DMC Korangi Karachi News

Shah Faisal Zone DMC Korangi Karachi News