منبر اور خانقاہی نظام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا، سید بلال قطب

Consulate General of Pakistan Syed Ahmed Maroof

Consulate General of Pakistan Syed Ahmed Maroof

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف ٹی وی اینکر پرسن و مذہبی سکالر سید بلال قطب کے اعزاز میں پاکستانی سفارت خانہ میں ایک یاد گار شام کا اہتمام کیا گیا ، جس کی میزبانی کے فرائض قونصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف نے سرانجام دیے۔

اس موقع پر سید بلال قطب نے شرکاء مجلس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ منبر اور خانقاہی نظام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا ۔ لمحہ فکریہ ہے کہ آج کے پر فتن دور میں لو گ اپنی بات کو اللہ اور اسکے رسول کی بات پر فوقیت دیتے ہیں ۔ محمد عربی ۖ ایک صاف شفاف آئینہ ہیں جو جیسا ظرف رکھتا ہے وہ اسے ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں ۔ جاہلیت اور لاعلمی کے اس دور میں زندہ افراد کو بات سمجھانا مردوں سے زیادہ مشکل ترین ہو گیا ہے ۔ہمارا دین اسلام دنیا کا واحد مذہب جو نما ز روزے سے شروع ہو کر نما ز روزے پر ہی ختم ہو جا تا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی سب سے بڑی بد قسمتی اور بربادی ہے کہ کم ظرف اور جھوٹے افراد کو ان پر حاکم بنا دیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام کے نام پر دنیا بھر میں خو بصورت مساجد اور مدارس تو تعمیر کیے جا رہے ہیں لیکن حقیقی تعلیما ت پر عمل درآمد ہر سمت مشکل دکھائی دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ لوگ خوف اور جا دو ٹونہ کی وجہ سے جاہل اور گنوار افراد کے چنگل میں پھنس جا تے ہیں پیری فقیری کو سمجھنے کے لیے ہمیں اپنی دینی معلومات میں اضافہ کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ میں آباد مسلمانوں کا دیا ر غیر کا لفظ استعمال کرنا درست عمل نہیں ہے بلکہ یہ اب ان کا وطن ہے اس سے محبت اور پیار کا بھی اتنا ہی حق بنتا ہے جتنا کہ پاکستان سے۔

انہوں نے کہاکہ یہا ں آکر آبا د ہو نے والے زیادہ تر افراد فکر معاش کا شکا ر تھے انہوں نے اپنے آپ کو تعلیمی سطح پر زیادہ ترقی یافتہ نہیں بنایا ہے ۔انہو ں نے کاکہاکہ دولت کی ہوس اور بے جا شہرت نے ہم سے ہما ری اولادوں کو چھین لیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی قوانین کی پیروی شرعی طور پر ہر مسلمان پر فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ انسانیت کے نا طے ہر انسان کا احترام اور ادب ہم پر لازم ہے۔

Syed Bilal Qutab

Syed Bilal Qutab

Pakistani Embassy Syed Bilal Qutab Honors Ceremony

Pakistani Embassy Syed Bilal Qutab Honors Ceremony

Pakistani Embassy Syed Bilal Qutab Honors Ceremony

Pakistani Embassy Syed Bilal Qutab Honors Ceremony

Pakistani Embassy Syed Bilal Qutab Honors Ceremony

Pakistani Embassy Syed Bilal Qutab Honors Ceremony