دال چنا اور دال ماش کی قیمتوں میں کمی

Pulses

Pulses

کراچی (جیوڈیسک) دکانداروں کے مطابق کابلی چنے کی قیمت 10 روپے فی کلو گھٹ کر 165 روپے فی کلو اور چنے کی دال 5 روپے سستی ہو کر 105 روپے کے حساب سے بکنے لگی۔ گزشتہ سال مہنگائی کے ریکارڈ بنانے والی ماش کی دال بھاؤ ایک سال میں 50 فیصد گر گئے اور اب یہ عوام کے لئے 135 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔

ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ چنے کی دال کی اچھی پیداوار اور دالوں کی درآمدات میں تیزی سے مقامی مارکیٹ میں ان کے ریٹس میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ 12 لاکھ ٹن سالانہ کھپت کے مقابلے میں دالوں کی مقامی پیداوار صرف 5 لاکھ ٹن ہے۔ بقیہ طلب پوری کرنے کے لئے درآمدات کا سہارا لیا جاتا ہے۔