پنجاب کے 11 اضلاع میں کنزیو مر کورٹس قائم کی جاچکی ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ صوبے کے 11 اضلاع میں کنز یومر کورٹس قائم کی جا چکی ہیں ، غیر معیاری یازائد المیعاداشیاءملنے کی صورت میں صارفین، تاجریا مینو فیکچرر کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں،اس کےلئے انہیں نہ تو کورٹ فیس ادا کرناہوتی ہے اور نہ ہی کسی وکیل کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نےصارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنےپیغام میں کہاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے،کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نا فذ کیا جا چکاہے،جس سے لاکھوں صارفین مستفید ہو رہے ہیں، تاہم دیگرصارفین کوبھی اپنے حقوق اور فرائض سے شناسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔