رکن پنجاب اسمبلی اعجازاحمد شیخ ایڈووکیٹ کے بہنوئی شیخ محمد خالد رضائے الہی سے انتقال کر گئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد :سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) چیئرمین ایف ڈی اے و رکن پنجاب اسمبلی اعجازاحمد شیخ ایڈووکیٹ اورحاجی شیخ ریاض احمد کے بہنوئی ‘ سینئر صحافی شیخ نصیراحمداسحاق کے خالو ‘ شیخ محمدخالد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات طویل علالت کے باعث رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ‘ ان کی عمر تقریباً 48 برس تھی’ وہ جگراور ہرنیا کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث شدید علیل اورایک نجی ہسپتال میں داخل تھے۔

‘ ڈاکٹر نے انہیں علاج کیلئے بھارت لیجانے کو کہا تو شیخ اعجاز احمد نے دن رات ایک کرکے بھارتی ہائی کمشنر سے ویزے حاصل کئے مگر طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں سفر سے منع کر دیا ‘ گزشتہ دوپہر وہ اچانک کومے میں چلے گئے اوررات ڈیڑھ بجے کے قریب اپنے خالق حقیقی سے جاملے ‘ شیخ محمدخالد کی نماز جنازہ ہفتہ کی دوپہر دو بجے بڑے قبرستان میں ادا کی۔

‘ نماز جنازہ میں مقامی مسلم لیگی قیادت ‘ تاجر رہنمائوں’ وکلاء ‘ عزیز و اقارب اور شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنازہ گاہ کی تینوں منازل کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں’ مرحوم نے بیوہ کے علاوہ پانچ بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ان کی رہائش گاہ نزد پاکستانی چوک نڑوالا روڈ پر واقع ہے۔