پنجاب اسمبلی میں مضر صحت دودھ کی فروخت کیخلاف قرارداد

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قوم کو ذہنی طور پر بیمار اور لاغر کرکے قطرہ قطرہ زہر پلایا جارہاہے۔ قوم کی گود اجاڑنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔

سبطین خان نے ہی لاہور میں راوی پل سے امامیہ کالونی پھاٹک تک سڑک وسیع کرنے کیلئے قرارداد جمع کرادی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد شاہدرہ کے راستے لاہور میں داخل ہوتے ہیں اس سڑک کو عبور کرنا پل صراط عبور کرنے کے مترادف ہے لہذا اس کی تو سیع کرائی جائے۔