پنجاب اسمبلی میں پانامالیکس کے خلاف حکومتی قرارداد منظور

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پاناما لیکس کے خلاف پیش کردہ قرارداد منطور کرلی۔

اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی ایوان میں موجود اپوزیشن کے ارکان نے احتجاج کرنا شروع کردیا اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرکے وزیراعظم استعفیٰ دو کے نعرے لگانے لگے، اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن کو دوبارہ اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی گئی لیکن اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

اپوزیشن کے واک آؤٹ کے دوران وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایوان میں پاناما لیکس کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ پاناما لیکس سازشی اورشیطانی لیکس ہے، اس میں بے بنیاد الزامات لگا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ کچھ ہی دیر میں ایوان سے قرارداد منظور بھی کرالی گئی۔