پنجاب اسمبلی، پٹرولیم قیمتوں میں ناکافی کمی کیخلاف قرارداد جمع

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پٹرول کی قیمتوں میں ناکافی کمی کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔

اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے کمی قوم سے بھونڈا مذاق ہے، حکومت خود فی لٹر 40 سے 45 روپے فی لٹر منافع کما رہی ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت میں 40 سے 45 روپے کمی کی جائے۔