پنجاب اسمبلی پی پی 78 سے خالی نشت پر تحریک انصاف پاکستان نے میاں ارفع مجید کو امیدوار لانے کا فیصلہ

Mian Arfa Majeed

Mian Arfa Majeed

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب اسمبلی پی پی 78 سے خالی نشت پر تحریک انصاف پاکستان نے میاں ارفع مجید کو بطور امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں تمام پارٹی عہدیداران نے متفقہ طور پر میاں ارفع مجید کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔

میاں ارفع مجید گفتگو کے دوران کہا کہ پارٹی قائدین ، عہدیداران اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوںکے الیکشن جیت کر پارٹی اور شہر کی عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیارہوں۔انہوںنے کہا کہ عوامی نمائندہ منتخب ہونے کے بعد عوام کو بنیادی حقوق ان کے دہلیز پر مہیا کریں گے۔انہوںنے بتایا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک سے لوٹ مار کے خلاف جہاد بلند کر رہی ہے اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے پارٹی کا آخری سانس تک جہاد جاری رہیگا اور انشاء اللہ الیکشن مہم بھی پھرپور طریقے سے چلائی جائیگی۔

میاںارفع مجید نے کہا کہ عوام نے اس حلقے میں دیگر تمام جماعتوں کو ووٹ دے کرنتیجہ دیکھ لیا ہے کہ جھنگ شہر کا کتنابرا حال ہے۔میاں ارفع مجید نے مزید کہاکہ انشاء اللہ جیت کر اپنے حلقے کی تقدیربدل دوں گااگر شہرکی عوام نے میرا ساتھ دیاتو میری اورمیری جماعت کی اولین ترجیحات کریشن اور قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو گا اور جھنگ کو ماڈل سٹی بنانے میںبھر پور کردار ادا کروں گا۔