پنجاب کے بجٹ میں فضائی ٹکٹ پر بھاری ٹیکس لگانے کی تجویز

Airlines

Airlines

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پنجاب کی حدود میں 5 سو کلومیٹر سے طویل سفر کے ٹکٹ پر 2500 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ پانچ سو کلومیٹر سے کم فاصلے کے سفر پر 1500 روپے ٹیکس ہوگا۔

انٹرنیشنل سفر کے لئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ بزنس اور فرسٹ کلاس انٹرنیشنل ہوائی سفر پر دس ہزار روپے فی ٹکٹ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

حج اور عمرہ کے مسافر اور سفارت کار ہوائی ٹکٹ پر ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے سفر کرنے والوں پر سولہ فیصد ٹیکس لگے گا۔