پنجاب کی مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس کے خطرات، الرٹ جاری

Cattle Markets

Cattle Markets

لاہور (جیوڈیسک) عید قرباں کی آمد آمد ہے اور شہر شہر مویشی منڈیوں میں بکروں ،چھتروں ، بیل اور اونٹوں کی خریدو فروخت عروج پر پہنچ گئی۔

ایسے میں محکمہ صحت پنجاب نے مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب بھر کے ای ڈی اوز ہیلتھ کو حفاظتی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔ منڈیوں میں سپرے کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔

محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق جانوروں کے مالکان اور خریدار جسم کے کھلے حصوں پر لوشن استعمال کریں ۔ جانور کے خون سے آلودہ ہاتھوں کو آنکھ یا ناک سے نہ ملیں ۔ شہری منڈی سے واپس آ کر نہائیں اور کپڑے تبدیل کر لیں۔

ماہرین کے مطابق عید قرباں کیلئے جانور بڑی تعداد میں ایران ،افغانستان اور بھارت سے درآمد کئے جاتے ہیں جو کانگو وائرس کا شدید سامنا کر رہے ہیں۔