پنجاب بھر میں 48 گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی سٹیشنز پر گیس فراہمی بحال

CNG Station

CNG Station

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر میں 48 گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی سٹیشنز پر گیس فراہمی بحال کر دی گئی۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز حکام کے مطابق ایل این جی کی شپمنٹ پہنچنے سے سی این جی سٹیشنز پر گیس بحال کی جا رہی ہے جو کہ نئے شیڈول آنے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کی بندش منگل کی صبح کی گئی تھی ، سوئی ناردرن حکام کے مطابق صرف وہ سی این جی سٹیشنز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جو سوئی ناردرن کے نادہندہ نہیں ہیں اور نئے معاہدے کے مطابق بارہ لاکھ روپے کی اضافی زرضمانت بھی جمع کرا چکے ہیں۔