پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن دوبارہ کھل گئے

CNG

CNG

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں سی این جی کی فراہمی تین ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی ہے ۔ گاڑی کا پہیہ چلنے کے ساتھ ملازمین کے گھر کا چولہا بھی جلنے کی امید ہو گئی۔

دسمبر میں بند ہونے والی سی این جی اسٹیشن کھل چکے ہیں جہاں یہ روزگار کا ذریعہ بنے گئے ، وہیں متوسط طبقے کی گاڑیوں کا پہیہ بھی چلے گا تاہم اب پٹرول سستا ہونے سے سی این جی اسٹیشن پر وہ پہلے والی رونق نہیں۔

سوئی نادرن حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی شپمنٹ ہونے سے سی این جی اسٹیشن کھولے گئے ہیں جب تک سسٹم میں گنجائش ہو گی پنجاب کے سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے۔