پنجاب بھر میں مسلسل سات روز سی این جی سٹیشنز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

CNG Stations

CNG Stations

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پیٹرولیم نے اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سی این جی سٹیشنز مسلسل سات روز کھلے رہیں گے۔

بالآخر عوام کی سنی ہی گئی، اسلام آباد اور پنجاب بھر میں چھ ماہ بیس روز تک بند رہنے والے سی این جی سٹیشنز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت پٹرولیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق بارہ لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے والے سی این جی سٹیشنز کھول دیئے جائیں گے۔

سی این جی سٹیشنز مسلسل سات روز تک کھلیں رہیں گے جس کے بعد نیا شیڈول جاری ہوگا ۔ اس سے پہلے حکومت اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے درمیان سی این جی سٹیشنز کھولنے کے حوالے سے مذاکرات ہوئے جس میں فوری طور اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔